ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کام کے دباؤ اور خراب صحت کے سبب تحصیلدار نے خودکشی کی

کام کے دباؤ اور خراب صحت کے سبب تحصیلدار نے خودکشی کی

Thu, 20 Jul 2017 02:20:14    S.O. News Service

میسورو:19/جولائی (ایس او نیوز) میسورو ضلع کے انچارج وزیر ایچ سی مہادیوپا کے حلقہ ٹی نرساپور میں تحصیلدار کے طور پر خدمات انجام دینے والے ایک شخص نے کام کے دباو اور خراب صحت کے سبب خودکشی کرلی۔ 58سالہ بی شنکریا نے کل شب یہ انتہائی اقدام کیا۔ ایک سال پہلے اس کا تبادلہ ٹی نرساپور میں کیاگیا تھا اور وہ روزانہ منڈیا میں واقع اپنے مکان سے کام کیلئے جایا کرتا تھا۔ شنکریا دل کے شریانوں کے مرض کا شکار ہوچکا تھااور حال ہی میں اس کے دل کی سرجری ہوئی تھی۔ اس نے گذشتہ دو ماہ کے دوران خراب صحت کی بنیاد پر تبادلہ کرنے کی خواہش کی تاہم اس کی درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ اس مسئلہ کے سا تھ ساتھ شخصی مسائل پر اس نے ٹی نرساپور کے ایک گیسٹ ہوز میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ اس کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو دختران شامل ہیں۔


Share: